ملک میں بے اعتمادی اور تشدد کا ماحول: اشوک گہلوٹ

ملک میں تشدد اور بے اعتمادی کا ماحول ہے۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس کی وجہ سے ملک تباہ و برباد ہوسکتا ہے۔

جئے پور: ملک میں تشدد اور بے اعتمادی کا ماحول ہے۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس کی وجہ سے ملک تباہ و برباد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کی سیاست ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔ کشیدگی کا شکار خاندان ترقی نہیں کرسکتا اور تباہ ہوجاتا ہے۔ اس کا اطلاق گاؤں، ملک اور ریاست پر بھی ہوتا ہے۔

گہلوٹ نے سابق رکن اسمبلی ساورمل مور کے مجسمہ کی نقاب کشائی اور سکھر کے کوٹھیاری علاقہ میں گرلز کالج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے اعتمادی اور تشدد کا ماحول پایا جاتا ہے۔

بعض لوگ خوش ہوں گے کہ بلڈوزر چل رہے ہیں، (لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ) یہ بلڈوزر کسی بھی وقت آپ کے گھر بھی پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کسی کو خاطی قرار دیے گئے بغیر کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرہ کریں

Back to top button