ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار سے زائد نئے کیس

ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,79,470 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,815 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی معاملوں کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 85 ہزار 554 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا، ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 2878 کا اضافہ ہوا، جس سے کل تعداد 1,22,335 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے مزید 38 مریضوں نے اپنی جان گنوائی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 343 ہو گئی ہے۔

اس دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 899 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,79,470 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.57 کروڑ ہو گئی۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 198.51 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جن میں سے 17,62,441 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی جاچکی ہیں۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے 397 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 29,772 ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 65,63,788 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,089 ہو گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button