ملک میں 415 اومیکرون کیسس

مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 108 اومیکرون کیسس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی 79‘ گجرات 43‘ تلنگانہ 38‘ کیرالا 37‘ ٹاملناڈو 34 اور کرناٹک 31 کا نمبر ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں تاحال 415 اومیکرون کیسس کا پتہ چلا ہے اور ان میں 115 صحت یاب ہوگئے یا نقل ِ مقام کرگئے۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 108 اومیکرون کیسس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی 79‘ گجرات 43‘ تلنگانہ 38‘ کیرالا 37‘ ٹاملناڈو 34 اور کرناٹک 31 کا نمبر ہے۔

ہندوستان میں کووِڈ کیسس کی جملہ تعداد 3 کروڑ 47لاکھ 79 ہزار 815 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7189 کیسس رپورٹ ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسس یعنی زیرعلاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 77032ہوگئی۔

سارے ملک میں تاحال 4 لاکھ 79 ہزار 520 کووِڈ اموات ہوچکی ہیں۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والے 387 مریض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button