کھیل

فیفا ورلڈ کپ: فرانس کے بعد یہ ٹیمیں بھی اگلے راؤنڈ میں داخل

گروپ جی میں برازیل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوئزرلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں کے مقابلے دن بہ دن دلچسپ ہوتے جارہے ہیں۔ اب تک مقابلوں میں صرف فرانس ہی واحد ٹیم تھی جس نے اگلے راؤنڈ یعنی پری کوارٹر فائنل (آخری 16) میں رسائی حاصل کی تھی تاہم پیر کو ہونے والے مقابلوں کے بعد برازیل اور پرتگال نے بھی حریف ٹیموں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

برازیل نے سوئزرلینڈ کو ایک-صفر سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ یعنی پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ برازیل فرانس کے بعد دوسری ٹیم ہے جس نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ میچ کا واحد گول کیسیمیرو نے 83ویں منٹ میں کیا۔

گروپ جی میں برازیل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوئزرلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح فیفا عالمی کپ میں 2022 میں پرتگال کا شاندار فارم جاری ہے اور پیر کے روز لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے مقابلے میں ٹیم نے جیت کے اصل ہیرو برونوفرنانڈیس کے شاندار دو گولوں کی بدولت یوروگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 (پری کوارٹرفائنل) میں جگہ بنالی ہے۔

پرتگال کی جیت کے اصل ہیروبرونوفرنانڈیس تھے۔ تاہم اس میچ میں پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہیں چل سکا اور وہ کوئی گول نہ کر سکے۔

پرتگال نے یوروگوئے سے 2018 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ اس میچ میں پرتگال کے لئے دونوں گول برونوفرنانڈیس نے کیے تھے۔ اگرچہ وہ یوروگوئے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کی یہ دو میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے اور گھانا کی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور یوروگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یوروگوئے کے لئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگا اور اسے اگلے راونڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔