ملک کی ٹاپ ٹن یونیورسٹیزمیں یونیورسٹی آف حیدرآباد بھی شامل

پانچ ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی گئی جنہوں نے درخواستیں داخل کی تھیں۔مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں یونیورسٹی آف حیدرآباد نے نواں مقام حاصل کیاہے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد‘سال 2021 کے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں کی درجہ بندی میں ایک بارپھررینک حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آرایف) کے 2021 سروے میں یونیورسٹی آف حیدرآبادنے ملک کے بہترتعلیمی اداروں میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

پانچ ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی گئی جنہوں نے درخواستیں داخل کی تھیں۔مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں یونیورسٹی آف حیدرآباد نے نواں مقام حاصل کیاہے۔

رینکنگ کے لئے 200 سے زائد یونیورسٹیز کا سروے کیاگیا تھا۔اداروں کے زمرہ میں یونیورسٹی آف حیدرآبادکومجموعی طورپر 17واں رینک ملاہے۔

وائس چانسلر پروفیسر بی جے راؤ نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ ملک کی ٹاپ ٹن یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف حیدرآبادکو9واں رینک حاصل ہواہے۔

ذریعہ
این ایس ایس

تبصرہ کریں

Back to top button