بھارت

کابینہ نے چندریان 3 کی کامیابی کیلئے مودی اور سائنسدانوں کی ستائش کی

قرارداد میں کہا گیا کہ پورا ملک چاند پر چندریان 3 مشن کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ اس خوشی میں مرکزی کابینہ بھی شامل ہے۔ مرکزی کابینہ ہمارے سائنسدانوں کی اس تاریخی حصولیابی کو سراہتی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے چاند پر مشن چندریان-3 کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن اور متاثر کن قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس تاریخی حصولیابی کے لیے سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے اس واقعہ کو ہندوستان کی پیش رفت اور عالمی پلیٹ فارم پر ہماری طاقت کی علامت قراردیا۔

متعلقہ خبریں
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اطلاعات کی نشریات، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی اور قرارداد کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پورا ملک چاند پر چندریان 3 مشن کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ اس خوشی میں مرکزی کابینہ بھی شامل ہے۔ مرکزی کابینہ ہمارے سائنسدانوں کی اس تاریخی حصولیابی کو سراہتی ہے۔

یہ نہ صرف ہماری خلائی ایجنسی کی کامیابی ہے بلکہ ہندوستان کی ترقی اور عالمی سطح پر ہماری طاقت کی علامت بھی ہے۔ مرکزی کابینہ اس بات کا خیرمقدم کرتی ہے کہ اب 23 اگست کو ‘قومی خلائی دن’ کے طور پر منایا جائے گا۔

مرکزی کابینہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو اس کی کوششوں کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہمارے سائنسدانوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہندوستان چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 پہلے سے طے شدہ معیارات پر پورا اترتے ہوئے چاند پر اترنا، اپنے آپ میں ایک بہت بڑی حصولیابی ہے۔ تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنا اس جذبے کی علامت ہے کہ کس طرح ہمارے سائنسدان علم کے حصول میں ہر حد سے آگے نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

پرگیان روور کے ذریعہ ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں اس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوگا، نئی دریافتوں کی راہ ہموار ہو گی نیز چاند کے اسرارو رموز کو سمجھنے اور اس کے بھی پار جانے میں مدد ملے گی۔