کھیل

شبھمان گل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے ہندوستان کے کم عمرکھلاڑی

شبمان نے ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے دورے پر ایک ہی دورے میں ونڈے میں ڈبل سنچری اور ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی تھی۔ یعنی شبھمان نے 18 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میں سنچری بنائی تھی اور اب ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنالی ہے۔

احمدآباد: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی سب سے بڑی جیت ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
سارا تندولکر سوشل میڈیا پر برہم
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

 اس جیت میں شبھمان گل کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے 63 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 126 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 12 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ اس دوران شبھمان کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا۔ شبمن نے اس دوران کئی ریکارڈ بھی بنائے۔

 وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 23 سال 146 دن کی عمر میں سنچری بنائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سریش رائنا کے نام تھا۔ رائنا نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 23 سال 156 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی تھی۔

 کے ایل راہول اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ راہول نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 24 سال اور 131 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی شبھمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کیلئے سنچری بنانے والے ساتویں بلے باز ہیں۔

 ان سے پہلے سریش رائنا، روہت شرما، کے ایل راہول، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو اور دیپک ہڈا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے ہندوستان کے پانچویں بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے سریش رائنا، روہت شرما، کے ایل راہول اور ویراٹ کوہلی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 مجموعی طورپر یہ شبھمان کی چھٹی بین الاقوامی سنچری ہے۔ تاہم وہ ونڈے میں ڈبل سنچری کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے صرف چوتھے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے روہت شرما، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ روہت کے ساتھ شبھمان کا ایک اتفاق بھی سامنے آیا ہے۔

 شبمان نے ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے دورے پر ایک ہی دورے میں ونڈے میں ڈبل سنچری اور ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی تھی۔ یعنی شبھمان نے 18 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میں سنچری بنائی تھی اور اب ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنالی ہے۔

 اسی طرح روہت نے بھی ونڈے میں ڈبل سنچری اور اسی سال اسی ٹور میں اور اسی اپوزیشن کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2017 میں ہندوستان کے سری لنکا کے دورے پر بنایا تھا۔ اس دورہ پر انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ونڈے میں ناقابل شکست 208 رنز بنائے۔

اس کے بعد اس دورے پر ٹی ٹوئنٹی میچ میں 118 رنز بنائے۔ 6 سال کے بعد 2023 میں شبھمان نے ایسا ہی کیاہے۔ گزشتہ 17 دنوں میں شبھمان کی یہ چوتھی بین الاقوامی سنچری ہے۔ اس سے پہلے شبمن ونڈے فارمیٹ میں 3 سنچریاں بناچکے ہیں۔ ان کی ڈبل سنچری بھی ہے۔

اس سال 15 جنوری کو شبمن نے سری لنکا کے خلاف ونڈے میں 116 رنز بنائے۔ اس کے بعد 18 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میں 208 رنز بنائے۔ 24 جنوری کو شبھمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 112 رنز بنائے تھے۔ اب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنالی ہے۔