حیدرآباد

چیف منسٹر میرے ساتھ ایک دن پیدل چلیں : وائی ایس شرمیلا

شرمیلا نے کہا کہ وہ، پیدل چلنے کیلئے کے سی آر کو برانڈ کمپنی کا ایک جوڑ جوتا تحفہ میں دے رہی ہوں، یہ جوتا، کے سی آر کے پیر کے سائز کا ہے۔ اگر جوتا، آپ کے پیر میں فکسڈ نہ بیٹھے تو آپ اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں اس کیلئے جوتے کے ساتھ بل بھی موجود ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے جمعرات کے روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ریاست کے عوام کی حالت زار سے واقفیت کیلئے ان کے ساتھ صرف تین کیلو میٹر پیدل چلنے کا چالنج کیا۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا

 اپنی آخری مرحلہ کی پرجا پر ستھنم یاترا کے آغاز سے قبل انہوں نے کے چندر شیکھر اؤ کو یہ چالنج دیا۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ کے سی آر نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا ہے۔

گذشتہ 9 برسوں کے دوران ر یاست کاکوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جو امرانہ اور نااہل حکمرانی سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ کسانوں کی حالت خراب ہے، نوجوان مایوس ہیں، خواتین اور تعلیم کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود کے چندر شیکھر راؤ نے ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا جو انہوں نے عوام سے کئے ہیں۔

 متحدہ ریاست اے پی کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا، اپنی پدیاترا کے دوران بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں اور کرپشن کو اجاگر کررہی ہیں اور کے سی آر کی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

 شرمیلا نے کہا کہ میں آج چیف منسٹر کو پورے دن میرے ساتھ چلنے کا چالنج دے رہی ہوں اور گر آپ یہ دکھائیں کہ ریاست کا ہر فرد خوش ہے! اور عوام کو درپیش کوئی مسئلہ نہیں ہے؟ تب وہ، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ، پیدل چلنے کیلئے کے سی آر کو برانڈ کمپنی کا ایک جوڑ جوتا تحفہ میں دے رہی ہوں، یہ جوتا، کے سی آر کے پیر کے سائز کا ہے۔ اگر جوتا، آپ کے پیر میں فکسڈ نہ بیٹھے تو آپ اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں اس کیلئے جوتے کے ساتھ بل بھی موجود ہے۔ تقریباً دو ماہ کے وقفہ کے بعد شرمیلا، ضلع ورنگل کے اُس مقام سے اپنی پدیاترا کا احیاء کرنے جارہی ہیں جہاں سے انہوں نے پدیاترا کو روکدیا تھا۔

حکمراں جماعت بی آر ایس کے کارکنوں نے 28 نومبر کو ضلع ورنگل میں شرمیلا کی بس پر سنگباری کے بعد یگر گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

 بعدازاں پولیس نے صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو گرفتار کرلیا تھا اور موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انہیں پدیاترا کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

پدیاترا کے احیا کی اجازت دینے سے پولیس کے انکار کے بعد وہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوتی تھیں۔ جس پر عدالت نے شرمیلا کو قبل ازیں شرائط کے ساتھ پدیاترا کے احیاء کی اجازت دی۔