ایشیاء

تھائی لینڈ میں مدرز ڈے پر باپ نے انوکھا انداز

تھائی لینڈ میں مدرز ڈے منایا گیا تو ایک باپ ماں کا بہروپ بدل کر بیٹی کے اسکول جا پہنچا جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا۔

بنکاک: تھائی لینڈ میں مدرز ڈے منایا گیا تو ایک باپ ماں کا بہروپ بدل کر بیٹی کے اسکول جا پہنچا جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا۔

متعلقہ خبریں
چندرابابو کی گرفتاری، بہو نے ننھے لڑکے کا ویڈیو پوسٹ کیا (ویڈیو)

ماں قدرت کا وہ انمول عطیہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں، لیکن شفقت میں باپ بھی ماں سے کم نہیں جو بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرنے کے لیے اپنی پوری زندگی خرچ کر دیتا ہے۔ دنیا بھر میں عالمی یوم ماں 8 مئی کو منایا جاتا ہے لیکن تھائی لینڈ میں یہ دن 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔

رواں ماہ بھی تھائی لینڈ میں ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدرز ڈے منایا گیا جس میں ایک باپ خاتون کا لباس پہن کر ماں کے بہروپ میں اپنی بیٹی کے اسکول جا پہنچا جس کو اس حلیے میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور بیٹی سے محبت کے جذبے کو سب سے سراہا۔

یہ بات پراچیا دیبو ہے جو اپنی بیٹی کی تنہا پرورش کر رہا ہے۔ جب اس کو معلوم ہوا کہ اسکول میں مدرز ڈے پر تقریب ہے تو یہ سوچ کر کہ اس موقع پر اس کی بیٹی کو ماں کی کمی محسوس نہ ہو خود نے ہی ماں کا روپ دھار لیا۔

پراچیا نے خاتون کا لباس پہنا، بالوں کی وگ لگائی اور بیٹی کے اسکول جا پہنچا جہاں اس نے تقریب میں شرکت کی۔

بیٹی سے محبت کے اظہار کی اس انوکھی کاوش کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو دیکھنے والے صارفین نے اس کو بے حد پسند کیا۔ اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں اور پدرانہ محبت کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

آپ کو پراچیا کا بیٹی کے لیے یہ روپ کیسا لگا کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔