ممتاز شاعر جمیل نظام آبادی کا انتقال

نماز جنازہ 2/جولائی، بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد کچیان نظام آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

نظام آباد؍حیدرآباد: دکن کے نامور شاعر جمیل نظام آبادی (عبدالباری) ولد الحاج شیخ احمد صاحب مرحوم، مدیر ماہنامہ گونج، کا آج بروز جمعہ یکم جولائی 2022 کو بعد نماز مغرب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

نماز جنازہ 2/جولائی، بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد کچیان نظام آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

فاتحہ سیوم اتوار 3/جولائی کو بعد نماز عصر مسجد قبا مالاپلی، نظام آباد میں مقرر ہے۔

وہ اُردو ادب کی نصف صدی سے زائد خدمات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریاست اور ملک کے کئی شہروں میں منعقدہ مشاعروں میں شرکت کی۔ ان کی اچانک موت اردو ادب کا نقصان ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے 9290201021 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

جناب جمیل نظام آبادی، ایم اے حمید (کیرئیر کونسلر) کے برادر کلاں ہوتے تھے۔

اسی دوران جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد جناب عبدالقیوم شاکر القاسمی نے جمیل نظام آبادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موصوف بہت ساری خصوصیات کے حامل سادہ وسنجیدہ مزاج شاعر تھے اور اردو ادب وفن کے مایہ ناز بزرگ کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ اللہ پاک غریق رحمت کرے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے تمام اراکین کی جانب سے بھی تعزیت پیش کی۔

تبصرہ کریں

Back to top button