منموہن سنگھ ایمس ہاسپٹل سے ڈسچارج

کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیراعظم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 13 اکتوبر کو نئی دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ اس سال 19 اپریل کو کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔

نئی دہلی: سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو علاج کے بعد نئی دہلی کے ایمس ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ہاسپٹل سے منسلک ذرائع نے اتوارکو یہاں یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر سنگھ کو بخار اور کمزوری کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو ڈینگی ہوا تھا۔

کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیراعظم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 13 اکتوبر کو نئی دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ اس سال 19 اپریل کو کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔ انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے چار مارچ اور تین اپریل کو کووڈ ٹیکےلگوائے تھے۔ وہ فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔سال 2009 میں ایمس میں ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button