منڈس سینے میں تکلیف کے بعد ڈھاکہ کے ہسپتال میں شریک

سری لنکن بلے باز کوسل منڈس کو دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن لنچ سے چند منٹ قبل سینے میں درد کی شکایت کرتے ہوئے میدان چھوڑنے کے بعد ڈھاکہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈھاکہ: سری لنکن بلے باز کوسل منڈس کو دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن لنچ سے چند منٹ قبل سینے میں درد کی شکایت کرتے ہوئے میدان چھوڑنے کے بعد ڈھاکہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کوسل منڈس 23 ویں اوور میں کچھ تکلیف میں نظر آئے اور میدان میں لیٹ گئے۔ بعد میں وہ سینہ تھامے کھیل کا میدان چھوڑ گئے۔ بی سی بی کے ڈاکٹر منظور حسین چودھری نے کہاکہ منڈس کو ان کی حالت کی مناسب تشخیص اور بہتر انتظام کیلئے ہسپتال لے جانا پڑا۔

منظور چودھری کے مطابق منڈس میچ میں پانی کی کمی کا شکار تھے جو ان کی تکلیف کی وجہ ہوسکتی ہے۔ منڈس کی تکلیف کی ممکنہ وجہ کے طورپر گیسٹرائٹس کا شبہ تھا۔

اس مرحلے پر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب تک ہسپتال میں رہیں گے اور ڈھاکہ ٹسٹ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ کوسل منڈس نے چٹاگنگ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میاچ میں پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد دوسری اننگز میں 48 رنز بناکر سری لنکا کو یہ میچ ڈرا کرنے میں مدد کی۔

تبصرہ کریں

Back to top button