موبائل جامرس کا استعمال غیرقانونی: مرکز

مرکز نے پیر کے دن کہا کہ سیلولر سگنل جامر‘ جی پی ایس بلاکر یا سگنل جامنگ کے دوسرے آلات کا استعمال (حکومت ِ ہند کی اجازت کے بغیر) غیرقانونی ہے۔

نئی دہلی: مرکز نے پیر کے دن کہا کہ سیلولر سگنل جامر‘ جی پی ایس بلاکر یا سگنل جامنگ کے دوسرے آلات کا استعمال (حکومت ِ ہند کی اجازت کے بغیر) غیرقانونی ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ ایسے آلات کی تشہیر‘ فروخت یا درآمد بھی غیرقانونی ہے۔ لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کو چھوڑکر دیگر افراد ایسے آلات نہ تو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں‘ نہ فروخت کرسکتے ہیں اور نہ ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈی او ٹی اے نے جنوری میں تمام ای کامرس کمپنیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے آن لائن پلیٹ فارمس پر وائرلیس جامرس فروخت نہ کریں۔

ان کے اشتہارات دینا‘ انہیں فروخت کرنا یا بیرونی ممالک سے انہیں درآمد کرنا غیرقانونی ہے۔ خانگی شعبہ کی تنظیمیں یا افراد نہ تو ایسے آلات خریدسکتے ہیں اور نہ ملک میں انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button