موجودہ دور میں عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے وفود کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ موجودہ دور میں عوام کا جینا کیسے دوبھر ہو گیاہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدﷲ کا کہنا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہماری جماعت ہر سطح پر عوامی مسائل اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی از حد کوشش کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہارموصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر وادی کے اطرا ف و اکناف سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور لیڈران کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے وفود کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ موجودہ دور میں عوام کا جینا کیسے دوبھر ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاستی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button