مودی‘ حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے ماہر: راہول گاندھی

پنجی سے 35کیلو میٹر دور مرگاؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راہول گاندھی نے اعتماد ظاہر کیا کہ کانگریس 14 فروری کے اسمبلی الیکشن میں گوا میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت لے گی اور مابعد الیکشن اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔

پنجی: سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ گوا کے عوام کی توجہ ماحولیات اور روزگار جیسے حقیقی مسائل سے ہٹارہے ہیں۔ پنڈت نہرو چاہتے تو گوا چند گھنٹوں میں آزاد ہوجاتا کے ریمارک پر مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کو اُس وقت کی صورتِ حال اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے حالات کی سوجھ بوجھ نہیں ہے۔

پنجی سے 35کیلو میٹر دور مرگاؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راہول گاندھی نے اعتماد ظاہر کیا کہ کانگریس 14 فروری کے اسمبلی الیکشن میں گوا میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت لے گی اور مابعد الیکشن اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مودی اس لئے گوا آئے تھے کہ عوام کی توجہ روزگار اور ماحولیات جیسے حقیقی مسائل سے ہٹاسکیں۔

انہوں نے پوچھا کہ مودی نے ماحولیات اور روزگار کی کوئی بات کی؟ بی جے پی کے منشور میں بھی ماحولیات کے تعلق سے ایک لفظ بھی نہیں ہے۔ راہول گاندھی ساحلی ریاست کے ایک روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے حجاب تنازعہ پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے گوا کے عوام کا دھیان بٹے۔ میرا مشن اس چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہے جو گوا کے عوام کے لئے اہم ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button