صحت

صحت کا ریکارڈ ڈیجی لاکر میں رکھ سکتے ہیں

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ عام لوگ بھی اپنے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر رکھ سکتے ہیں اور اسے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے عام شہری اپنے ہیلتھ ریکارڈ کو ڈیجی لاکر میں رکھ سکتے ہیں اور اسے کہیں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ عام لوگ بھی اپنے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر رکھ سکتے ہیں اور اسے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔

وزارت کے مطابق، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت دستاویز کے تبادلے کا مستند پلیٹ فارم ڈیجی لاکر نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ اپنے دوسرے درجے کے انضمام کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ڈیجی لاکر کے محفوظ کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج پلیٹ فارم کا استعمال اب ہیلتھ ریکارڈ جیسے ویکسنیشن ریکارڈ، ڈاکٹر کے مشورے، لیب رپورٹس، اسپتال سے ڈسچارج سمری وغیرہ کے اسٹوریج اوررسائی کے لئے ایک ہیلتھ لاکر کے طورپر کیاجاسکتا ہے۔

ڈیجی لاکر نے پہلے اے بی ڈی ایم کے ساتھ انضمام کی پہلی سطح مکمل کی تھی جس میں پلیٹ فارم نے اپنے 13کروڑ صارفین کے لئے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ کی سہولت کو منسلک کیاتھا۔

تازہ ترین انضمام اب صارفین کوذاتی ہیلتھ ریکارڈ (پی ایچ آر) ایپ کے طور پرڈیجی لاکرکا استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس کے علاوہ آیوشمان کارڈ ہولڈر اپنے صحت کے ریکارڈ کو مختلف آیوشمان بھارت ہیلتھ مشن میں رجسٹرڈ صحت کی سہولیات جیسے اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے بھی جوڑ سکتے ہیں اورانہیں ڈیجی لاکر کےذریعے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجی لاکر میں پرانے ریکارڈ کو بھی شامل کیاجاسکتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ہیلتھ ڈیجی لاکر خدمات تمام رجسٹرڈ صارفین کے لئے دستیاب ہیں۔