حیدرآباد

عازمین حج کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان

شیخ لیاقت حسین ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منتخب عازمین حج دوسری قسط کی رقم ادا کردیں جس کی آخری تاریخ 10 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شیخ لیاقت حسین ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منتخب عازمین حج دوسری قسط کی رقم ادا کردیں جس کی آخری تاریخ 10 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
دس روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا 4مارچ سے آغاز
حج 2024 کے ایکشن پلان کو حکومت ہند کی منظوری

انہوں نے بتایاکہ جوعازمین پہلی قسط کی رقم 81,800/-ادا کرچکے ہیں‘ ان کو دوسری قسط کی رقم 1,70,000/- ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج سیریل نمبرایک تا1316 تک ہے وہ یکمشت رقم ادا کرسکتے ہیں۔ جس کا سلسلہ ہفتہ 24 فروری سے شروع ہوچکا ہے۔

10مارچ رقم ادا کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ مذکورہ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج دوقسطیں بھی اداکرسکتے ہیں جس کی جملہ رقم 2,51,800/- ہے۔ رقم ادا کرنے کے بعد حج کمیٹی کے دفتر میں پے منٹ کی اصل رسید داخل کرنا ہوگا۔

ای او نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10مارچ سے قبل بینک میں رقم ادا کردیں۔ مزید تفصیلات کیلئے حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر 040-23298793 پردفتر کے اوقات صبح10:30 تا5بجے شام کے درمیان ربط پیدا کرسکتے ہیں۔