بھارت

مولانا سید ارشد مدنی کی حالت مستحکم، دعائے صحت کی اپیل

ذرائع نے بتایا کہ مولانا مدنی کو مسلسل بخار اور نقاہت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا ہے اور مرض کا پتہ چل گیا ہے اور وہ کچھ بہتربھی ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: جمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹروں کے علاج سے افاقہ ہورہا ہے ساتھ ہی دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا مدنی کو مسلسل بخار اور نقاہت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا ہے اور مرض کا پتہ چل گیا ہے اور وہ کچھ بہتربھی ہوئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے تمام محبین، منسلکین، علماء کرام اور عوام الناس سے جلد شفایاب ہونے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا مدنی مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا مدنی امت مسلمہ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی جدوجہد اور کوششوں سے سینکڑوں بے قصور مسلم نوجوانوں کوعدالت سے باعزت رہائی ملی ہے اور اسی کے ساتھ تعلیمی وظائف دیکر انہوں نے ہزاروں طلبہ کی زندگی سنواری ہے۔ ان سے مستفدین ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں۔