تلنگانہ

کے سی آر کیلئے چرلہ پلی جیل میں ڈبل بیڈروم کی تعمیر یقینی:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ سنہرا تلنگانہ کے بجائے صرف کے سی آر خاندان سنہرا بن گیا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی عوام کے خواب پورے نہیں ہوسکے۔کسان، نوجوان، خواتین اپنے حق سے محروم ہوگئے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کی 10سالہ حکمرانی کو بدعنوانیوں سے عبارت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس برسراقتدار آنے پر کے سی آر کیلئے چرلہ پلی جیل میں ڈبل بیڈروم کی تعمیر کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی ناقص پالیسیوں سے تلنگانہ کی معیشت کو تباہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

 ریاست 5لاکھ کروڑ کی مقروض بن گئی۔ سنہرا تلنگانہ  کے بجائے صرف کے سی آر خاندان سنہرا بن گیا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی عوام کے خواب پورے نہیں ہوسکے۔کسان، نوجوان، خواتین اپنے حق سے محروم ہوگئے۔

عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ریونت ریڈی آج دوباک اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار کے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوباک حلقہ کی ترقی صرف کانگریس کے دور میں ہوئی تھی۔ کے سی آر اور ہریش راؤ نے دوباک حلقہ کا فنڈ سدی پیٹ منتقل کردیا۔

 رکن اسمبلی رگھو نندن راؤ نے منتخب ہونے کے بعد مرکز سے فنڈ لاکر دوباک کو ترقی دینے کا وعدہ کیا تھالیکن آج تک کوئی فنڈ نہیں لایا گیا۔ پربھاکر ریڈی10 سال سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن دوباک کو ریونیو ڈیویژن نہیں بنایا۔ نہ ہی کوئی فنڈ لایا۔

پی جی کالج کا وعدہ کیا گیا تھا آج تک قائم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سی متیم ریڈی کی دیانت داری اور ان کی خدمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے فرزند سرینواس ریڈی کو اس بار دوباک سے ٹکٹ دیا۔ توقع ہے کہ عوام انہیں بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے۔