موٹر سائیکل کے ٹائر میں برقعہ پھنس گیا، حیدرآباد میں لڑکی کی موت

راستہ میں لڑکی کا برقعہ یا برقعہ کی اوڑھنی گاڑی کے پچھلے ٹائرمیں آگیا، جس کی وجہہ سے وہ توازن کھوکرموٹرسائیکل سے گرپڑی۔ لڑکی کو علاج کیلئے حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: موٹرسائیکل کے ٹائرمیں برقعہ یا اس کی اوڑھنی پھنس جانے کی وجہہ سے ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ابراہیم پٹنم علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 18 سالہ ثنا نامی لڑکی کا تعلق یاچارم سے تھا۔ وہ کل اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پرکالج سے گھرواپس ہورہی تھی۔

راستہ میں لڑکی کا برقعہ یا برقعہ کی اوڑھنی گاڑی کے پچھلے ٹائرمیں آگیا، جس کی وجہہ سے وہ توازن کھوکرموٹرسائیکل سے گرپڑی۔ لڑکی کو علاج کیلئے حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل اس کی موت ہوگئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button