مکہ معظمہ میں روبوٹس فتاویٰ جاری کریں گے

ہر روبوٹ عربی‘انگریزی‘فرانچ‘ روسی‘ فارسی‘ترکی‘مالے‘اُردو ‘ بنگالی اور حوسہ میں خدمات فراہم کرے گا۔ پہیہ دار روبوٹ میں ہائی ریزیولیشن کیمرے اور ہائی ڈیفینیشن ہیڈ فونس ایک مائیکرو فون اور تیز رفتار وائی فائی بھی موجود ہے۔

مکہ معظمہ: حرمین شریفین کے امور عمومی صدارت نے مکہ معظمہ میں مسجد الحرام میں فتاویٰ جاری کرنے کے لیے اسمارٹ گائیڈنس روبوٹس مختص کئے ہیں جو کئی مقامات پر کام کریں گے جن میں خواتین کے عبادتی سیکشن کے علاوہ معلومات کی فراہمی اور رسومات کی ادائیگی کے علاوہ اسکالرس کے ساتھ ریموٹ رابطہ فراہم کریں گے اور متعدد زبانوں میں انہیں راست ترجمانی اور ترجمے کااختیار دیاجارہاہے۔ یہ روبوٹس 21 انچ طویل ٹچ اسکرین سے آراستہ ہیں۔

 ہر روبوٹ عربی‘انگریزی‘فرانچ‘ روسی‘ فارسی‘ترکی‘مالے‘اُردو ‘ بنگالی اور حوسہ میں خدمات فراہم کرے گا۔ پہیہ دار روبوٹ میں ہائی ریزیولیشن کیمرے اور ہائی ڈیفینیشن ہیڈ فونس ایک مائیکرو فون اور تیز رفتار وائی فائی بھی موجود ہے۔ تیزی سے ڈیٹا کی ترسیل عمل میں لائی جاسکے۔

مکہ بس پراجکٹ کے علحدہ طور پر آزادانہ جانچ مرحلہ جس میں حال ہی میں راہداریاں 6,7A, 12 اور7 لانچ کئے گئے تھے جو کامیاب رہے ۔ پراجکٹ کی ٹیم مکہ میں ٹرانسپورٹ کے لیے یونیفائیڈ سنٹر سے کام کرتی ہے تاکہ ٹکنیکل ٹسٹ عمل میں لائے جائیں اور انہیں پروگرام کی ضروریات کے اعلی معیارات سے ہم آہنگ کیاجائے۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button