مشرق وسطیٰ

صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل پر اسرائیل کی معذرت خواہی

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قطر ی میڈیا الجزیرہ کے رپورٹر کو جنین میں ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے دوران سر پر گولی لگنے کے واقع پر معذرت کی۔

تل ابیب: اسرائیل نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر گزشتہ برس قتل کردہ صحافی شیرین ابو عقلہ کے لیے معذرت کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قطر ی میڈیا الجزیرہ کے رپورٹر کو جنین میں ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے دوران سر پر گولی لگنے کے واقع پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی اسکول مسمار کردیا
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قطر ی میڈیا الجزیرہ کے رپورٹر کو جنین میں ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے دوران سر پر گولی لگنے کے واقع پر معذرت کی۔

ہگاری نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا کہ ابو عقلہ ایک تجربہ کار صحافی تھیں، انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ اسرائیل جمہوری اقدار اور پریس آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی قوتوں کا نشانہ بننے والی شیرین ابو عقلہ کی یاد میں ایک عجائب گھر قائم کیا جائیگا۔ راملہ میں اس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

شیریں ابو عقلہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی پہلی برسی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھی ان کی یاد منائی گئی۔