مہاراشٹرا میں 24 جنوری سے اسکولس کی دوبارہ کشادگی

کئی سرپرستوں اور تعلیمی جہد کاروں کے علاوہ اساتذہ نے بھی اسکولوں کو بند کرنے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ اس سے طلباء پر منفی اثر مرتب ہوگا۔

ممبئی: ریاستی وزیر ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ ریاست میں اول تا نہم جماعتوں کے اسکولوں کی 24جنوری سے کشادگی عمل میں آئے گی۔ چیف منسٹر نے اس ضمن میں محکمہ اسکول کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اسکولی تعلیم نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحریری ہدایات آج یا کل جاری ہوں گی۔

 کئی سرپرستوں اور تعلیمی جہد کاروں کے علاوہ اساتذہ نے بھی اسکولوں کو بند کرنے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ اس سے طلباء پر منفی اثر مرتب ہوگا۔ ممبئی میں بلدیہ نے اول تا نہم جماعتوں کے اسکولوں کو 31جنوری تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بی ایم سی کے تجز یہ نے اشارہ دیا تھا کہ اومیکرون کے کیسس میں اضافہ نہیں ہورہا ہے بلکہ کمی واقع ہورہی ہے۔

 اس نے عہدیداروں کو اسکولوں کی دوبارہ کشادگی اور جسمانی حاضری کے تعلق سے تجویز پیش کرنے کو کہا تھا۔ گائیکواڈ نے کہا کہ ہمارے ایس او پیز بے حد سخت اور واضح ہیں۔ ہم نے اسکولوں کو ٹیکہ اندازی، صاف صفائی اور ٹائم ٹیبل کی تیاری کیلئے چار دن کا پیشگی نوٹس دیا ہے۔ اوقات اور دیگر ضروری فیصلے مقامی حکام جیسے ضلع کلکٹر یا بلدی کمشنر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button