سوشیل میڈیاشمالی بھارت

گیان واپی مسجد کیس‘ پوجا کے لئے ہندوؤں کی درخواست قابل سماعت

وارانسی کی عدالت نے پیر کے دن کہا کہ شرنگار گوری کی پوجا کے لئے ہندوؤں کی درخواست قابل سماعت ہے۔ گیان واپی کامپلکس میں پوجا کے حق کے لئے ہندو عورتوں نے جو درخواست داخل کی تھی اس کی سماعت ہوگی۔

وارانسی: وارانسی کی عدالت نے پیر کے دن کہا کہ شرنگار گوری کی پوجا کے لئے ہندوؤں کی درخواست قابل سماعت ہے۔ گیان واپی کامپلکس میں پوجا کے حق کے لئے ہندو عورتوں نے جو درخواست داخل کی تھی اس کی سماعت ہوگی۔

ضلع جج اے کے وشویش نے 1991کے عبادت گاہوں کے قانون کے حوالہ سے مسلم فریق کی طرف سے داخل درخواست خارج کردی۔ مسلم فریق نے ہندو فریق کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا تھا۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ عدالت نے مسلم فریق کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ مقدمہ قابل سماعت ہے۔ معاملہ کی سماعت کی اگلی تاریخ 22 ستمبر ہوگی۔

درخواست گزار سوہن لال آریہ نے کہا کہ ممکن ہے کہ مسلم درخواست گزار اپیل کے لئے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے لیکن ہم کیس لڑتے رہیں گے۔