مہیندر سنگھ دھونی نے 7 نمبر کی جرسی پہننے کی وجہ بتادی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہاکہ ’بہت سے لوگوں نے شروع میں سوچا کہ 7 میرے لیے اور ان سب کیلئے ایک خوش قسمت نمبر ہے لیکن میں نے اس نمبر کا انتخاب ایک بہت ہی سادہ وجہ سے کیا۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے نمبر 7 کی جرسی پہننے کی وجہ بتادی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہاکہ ’بہت سے لوگوں نے شروع میں سوچا کہ 7 میرے لیے اور ان سب کیلئے ایک خوش قسمت نمبر ہے لیکن میں نے اس نمبر کا انتخاب ایک بہت ہی سادہ وجہ سے کیا۔

ایم ایس دھونی نے کہاکہ ’میں 7 جولائی کو پیدا ہوا تھا، اس لیے یہ 7ویں مہینے کا 7 واں دن ہے اور اسی وجہ سے میں نے 7 نمبر کی جرسی کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ کیریر کی شروعات میں اپنے لیے ’لکی نمبر‘ تلاش کرنے کے بجائے میں نے سوچاکہ میں اپنی تاریخ پیدائش کو نمبر کے طورپر استعمال کروں گا، پھر جب بھی لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ 7 نمبر کا انتخاب کیوں کیا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہاکہ بہت سے لوگوں نے کہاکہ 7 ایک غیرجانبدار نمبر ہے جبکہ میں نے ہر ایک کو یہی جواب دیا کہ نمبر 7 وہ نمبر ہے جو میرے دل کے قریب ہے اور میں نے اسے برسوں سے اپنے پاس رکھاہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سال 2020 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button