مہاراشٹرا

میلاد جلوس کے دوران اشتعال انگیز نعرے، 2 افراد گرفتار

جلوس میں شامل افراد جلوس کے دوران مبینہ طور پر ”سر تن سے جدا“ کا اشتعال انگیز نعرہ لگارہے تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ امراوتی دیہی پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور بامبے پولیس ایکٹ کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے امراوتی ضلع کے ایک گاؤں میں میلاد النبیؐ جلوس کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگانے کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور سات افراد مطلوب ہیں۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو امراوتی کے پرت واڑہ گاؤں میں منعقدہ جلوس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا جس کے اگلے دن اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ 25 اور 35سال کی عمر کے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دیگر سات افراد اس معاملے میں مطلوب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی جلوس کے دوران مبینہ طور پر ”سر تن سے جدا“ کا اشتعال انگیز نعرہ لگارہے تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ امراوتی دیہی پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور بامبے پولیس ایکٹ کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔