میڈیکل تعلیم کا مسئلہ، یوکرین کے پڑوسی ممالک سے ہندوستان کی بات چیت

ہنگری‘ رومانیہ‘ قازقستان اور پولینڈ جیسے ممالک سے ہندوستان بات چیت کررہا ہے تاکہ یوکرین سے ہندوستان واپس لائے گئے طلبا وہاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

نئی دہلی: ہنگری‘ رومانیہ‘ قازقستان اور پولینڈ جیسے ممالک سے ہندوستان بات چیت کررہا ہے تاکہ یوکرین سے ہندوستان واپس لائے گئے طلبا وہاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری نے پیشکش کی ہے کہ یوکرین سے ملک واپس آنے والے ہندوستانی طلبا اس کی یونیورسٹیوں میں میڈیکل کورسس مکمل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک سے بھی ایسی پیشکش ہوئی ہے۔ ہم ہنگری‘ رومانیہ‘ قازقستان اور پولینڈ سے بات چیت کررہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button