سوشیل میڈیا

برطانیہ کو پسند ہے کہ سہارنپور کا آم

سہارنپور کے پھل ٹرانسپورٹر تنزیل احمد نے ہفتہ کو بتایا کہ سہارنپور کا آم یوروپ میں بیحد پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی طلب کو دیکھتے ہوئے اتوار کو 400کوئنٹل رامکیلا آم کی پہلی کھیپ لندن کے لئے روانہ ہوگی۔

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی آم کی مشہور قسم رامکیلا برطانیہ میں بھی لوگوں کے ذائقے پر راج کرتا ہے۔

رامکیلا آم کو اچار اور چٹنی کے طور بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ رامیلا آم کی 400کوئنٹل کھیپ لندن بھیجی جارہی ہے۔

سہارنپور کے پھل ٹرانسپورٹر تنزیل احمد نے ہفتہ کو بتایا کہ سہارنپور کا آم یوروپ میں بیحد پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی طلب کو دیکھتے ہوئے اتوار کو 400کوئنٹل رامکیلا آم کی پہلی کھیپ لندن کے لئے روانہ ہوگی۔

سہارنپور منڈی واقع مینگو پیک ہاؤس سے کئی اقسام کے آم بیرون ممالک بھیجے جاتے ہیں۔

سہارنپور منڈی سمیتی کے سکریٹری اشوک گپتا اور ڈپٹی ڈائرکٹر رنکی جیسوال نے بتایا کہ بیرون ممالک میں سہارنپور کی دشہری، چوسا، لنگڑا، الفانسو، کیسر، فجلی وغیرہ کی کافی طلب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 میں 19471کلو گرام رامکیلا آم کا برآمد کیا گیاتھا۔ اس بار ابھی تک 5708کلو گرام بھیجا جاچکا ہے۔