میں نے ملک کا صدر بننے کا خواب کبھی نہیں دیکھا: مایاوتی

مایاوتی کے ریمارکس یادو کی جانب سے مین پوری میں دیئے گئے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی ایس پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ بی جے پی کو منتقل کئے۔

لکھنو: بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کے دن اکھلیش یادو کی جانب سے ان کے صدر بننے کے امکانات پر کیا گیا تبصرہ رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی صدر بننے کی تمنا نہیں کی اور یہ ایس پی کے لیڈر ہیں جو چیف منسٹربننے کے لئے راستہ صاف کرنے کی خاطر اس طرح کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

مایاوتی کے ریمارکس یادو کی جانب سے مین پوری میں دیئے گئے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی ایس پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ بی جے پی کو منتقل کئے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا بی جے پی‘ مایاوتی کو بدلے میں صدر بنائے گی یا نہیں۔ مایاوتی نے یہاں رپورٹرس سے کہا کہ میں نے ملک کی صدر بننے کا خواب کبھی بھی نہیں دیکھا۔

میں صرف اتنا ہی جانتی ہوں کہ میں غریبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے جو کام کررہی ہوں وہ چیف منسٹر اور وزیراعظم بن کر پورا کیا جاسکتا ہے‘ صدر بن کر نہیں۔

چنانچہ سماج وادی پارٹی کو یہ بھول جانا چاہئے۔ بی ایس پی کی صدر نے کہا کہ ایس پی لیڈر مجھے ملک کی صدر بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں تاکہ ان کے لئے اترپردیش کے چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوسکے۔

تبصرہ کریں

Back to top button