میں یوکرین میں اپنی جگہ پر ہوں:ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین صدر زیلنسکی نے کہاکہ ہر دو دن بعد میرے یوکرین چھوڑ کر بھاگنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں یہاں ہوں، صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے بوریسووچ بھی یہاں ہیں۔ کوئی کہیں نہیں بھاگا، ہم کام کر رہے ہیں۔

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ہفتہ کو ان تمام افواہوں کی تردید کی جو ان کے ملک چھوڑنے کے بارے میں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کہیں نہیں گئے ہیں بلکہ ملک میں ہی ہیں۔‘‘ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں زیلینسکی نے بتایاکہ "میں یہیں اپنی جگہ پر ہوں۔

 ہر دو دن بعد میرے یوکرین چھوڑ کر بھاگنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں یہاں ہوں، صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے بوریسووچ بھی یہاں ہیں۔ کوئی کہیں نہیں بھاگا، ہم کام کر رہے ہیں۔” واضح رہے کہ روسی ڈوما کے اسپیکر ویچسلاو ولوڈن نے ویخونا راڈا کے ایک رکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ زیلینسکی اب پولینڈ میں ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button