نارائن پیٹ کے کوسگی میں ٹیلے پر دو تیندوے دیکھئے گئے

مواضعات میں تیندوں کے گھومنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ کسان کھیت کے کام پر جانے سے ڈر رہے ہیں۔اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے حکام کو دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے کوسگی میں ایک ٹیلے پر دو تیندوے دیکھے گئے۔حال ہی میں مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ ان تیندوں نے ان کے مویشیوں پر حملہ کیا ہے۔

مواضعات میں تیندوں کے گھومنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ کسان کھیت کے کام پر جانے سے ڈر رہے ہیں۔اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے حکام کو دی گئی جنہوں نے عوام کو ان جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کے پیش نظر چوکس رہنے کا مشورہ دیا اورکہاکہ شام کو اکیلے نہ نکلیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button