دہلی

ڈگری انجینئرقلی کا کام کر رہے ہیں: راہول گاندھی

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی بے روزگاری کے حوالے سے ایکس پر کہا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ پورٹر کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا گیاہے، اسی کا نتیجہ ہیکہ ڈگری ہولڈر انجینئر قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)

گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا، ’ہندوستان کے محنتی قلی بھائیوں سے دہلی کے آنند وہار اسٹیشن پر ملاقات کی۔ انجینئر کی ڈگری،قلی کا کام، ایسی بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ریلوے سے نہ تنخواہ، نہ پنشن، نہ ہیلتھ انشورنس اور نہ ہی سرکاری سہولیات۔ لیکن انہیں امید ہے، وقت بدلے گا اور مجھے پورا یقین ہے۔“

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی بے روزگاری کے حوالے سے ایکس پر کہا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ پورٹر کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا،”پچھلے مہینے آنند وہار ٹرمینل پرقلیوں نے گاندھی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ بیماری کے باوجود کام کرنے پر مجبور ہیں۔ کچھ انجینئرنگ کی ڈگریوں کے ساتھ بھی قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔“

انہوں نے بے روزگاروں کے لیے راجستھان حکومت کے کام کی تعریف کی اور کہا، ”ایک قلی، جس کا خاندان راجستھان میں ہے، نے بتایا کہ اس کی ماں کو چرنجیو اسکیم کے تحت 60ہزار روپے کا مفت علاج کرایا گیا۔

بات چیت میں راجستھان حکومت کی دیگر اسکیموں کا بھی ذکر کیا گیا۔ لیکن مودی حکومت سے انہیں کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ ملک کا بوجھ اٹھانے والوں کو حکومت اور میڈیا دونوں نظر انداز کر رہے ہیں۔“