نرسس ڈے،مئیر کی مریضوں سے بہتر سلوک کی خواہش

انہوں نے نرسس پرزور دیا کہ وہ مریضوں سے بہتر سلوک کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان سے بات کریں کیونکہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریض اس سے اچھی بات سے بھی جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: نرسس ڈے کے موقع پر مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)جی وجئے لکشمی نے شہرحیدرآبادکے ایم این جے کینسر ہاسپٹل کے بچوں کے شعبہ کامعائنہ کیااوروہاں خدمات انجام دینے والی نرسس کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں نرسس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔

ساتھ ہی انہوں نے نرسس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کو مختلف مشورے دیئے۔

مئیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مفت تعلیم اور نگہداشت صحت خدمات فراہم کررہی ہے۔وجئے لکشمی نے کہاکہ انہوں نے امریکہ کے ایک اسپتال کے کارڈیاک شعبہ میں تقریبا 15برس تک خدمات انجام دی تھیں۔

انہوں نے نرسس پرزور دیا کہ وہ مریضوں سے بہتر سلوک کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان سے بات کریں کیونکہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریض اس سے اچھی بات سے بھی جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔

امریکہ میں بھی اسی طرح کا علاج کیاجاتا ہے۔انہوں نے نرسس سے خواہش کی کہ وہ اس اسپتال میں بھی مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button