مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 10 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1624۔ هالینڈ اور فرانس کے درمیان اسپین مخالف معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1907۔ فرانس اور جاپان کے درمیان چین کی آزادی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔

1931۔ ناروے نے مشرقی گرین لینڈ پر قبضہ کیا۔

1934۔ سوویت یونین اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ بحال ہوئے۔

1940۔ اٹلی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران فرانس اور برطانیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1940 ۔ ناروے نے نازی کے سامنےخودسپردگی کی۔

1940 ۔ کناڈا نے اٹلی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1944 ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی فوج نے یونان کے 218 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

1946 ۔ شہنشاہیت ختم ہونے کے بعد اٹلی جمہوری ملک بنا۔

1966 ۔ مہاراشٹر کے ناسک میں جنگی مگ طیاروں کی تیاری شروع ہوئی۔

1986 ۔ ہندستان نے انگلینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر پہلی بار لارڈز میں ٹیسٹ میچ جیتا۔

1987 ۔ ہندی سنیما کے مشہور اداکار جیون کا انتقال ہوا۔

1999۔ نجی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی کارروائیوں کا آغاز کیرالہ کے کوچی شہر نیدون باسری میں ہوا۔

2001۔ برلسکونی کو اٹلی کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔

2002۔ پاکستان نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے۔ 2 کا مقامی نام ’شاہ غوری‘ رکھا۔

2003 ۔ ناسا کا منگل یان روور لانچ ہوا۔

2008 ۔ 54 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ’لگے رہو منا بھائی‘ کو بہترین مقبول فلم کے طور پر چنا گیا۔

2017۔ آستانہ، قزاقستان میں 2017 ورلڈ ایکسپو کا آغاز ہوا۔

2019۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

2019۔ شاعر، تھیٹر کارکن، کہانی نویس، ڈرامہ نگار، فلم ڈائریکٹر اور فلم اداکار گریش کرناڈ کا انتقال ہوگیا۔

2020 ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) ہانگ کانگ سے نیرو مودی اور میہول چوکسی کی فرموں سے 1,350 کروڑ روپے کے 2,300 کلو سے زیادہ پالش ہیرے اور موتی واپس لایا۔