نواب ملک کی ای ڈی تحویل میں  7 مارچ تک توسیع

جمعرات کے روز ابتدائی ریمانڈ کے اختتام پر انہیں خصوصی عدالت کے جج آر این روکاڑے کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کی تحویل میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے تاکہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جاسکیں۔

ممبئی: ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے کیس میں مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک کی ای ڈی تحویل میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ یہ تحقیقات مفرور جرائم پیشہ داؤد ابراہیم اور اس کے مددگاروں کی سرگرمیوں سے مربوط ہیں۔ ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور جنوبی ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں ان سے تقریباً 5 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

 جمعرات کے روز ابتدائی ریمانڈ کے اختتام پر انہیں خصوصی عدالت کے جج آر این روکاڑے کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کی تحویل میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے تاکہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جاسکیں۔ عدالت نے کہا کہ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ملزم 25 تا 28  فروری (گزشتہ ای ڈی تحویل کے دوران) ہاسپٹل میں تھے اور تحقیقات کے دوران تازہ حقائق سامنے آئے ہیں‘ اسی لئے ملزم کی تحویل میں مزید توسیع کی جاتی ہے۔

 ای ڈی کا کیس داؤد ابراہیم اور دیگر کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے دائر کی گئی ایک حالیہ ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ این آئی اے نے انسداد غیرقانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے) کے تحت فوجداری شکایت درج کرائی تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button