نوجوانوں کو 95فیصد ملازمتیں حاصل ہوں گی: کے کویتا

حیدرآباد: ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے آج اسمبلی میں اہم اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا استقبال کیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے موقع پر ہم پُرامید تھے کہ اس خطہ کو ریاست کا درجہ ملنے پر ہماری ملازمتیں ہمیں حاصل ہوں گی۔و

اُس وقت صدرجمہوریہ کے احکام میں 30فیصد نان لوکل ملازمتیں فراہم کی جاتی تھیں تاہم موجودہ طورپر ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی سات سالہ مساعی کے نتیجہ میں 95فیصد ملازمتیں ہماری ریاست کے نوجوانوں کوحاصل ہورہی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ زونل،ملٹی زونل عہدوں پرنوٹیفکیشن کے ذریعہ کئی ملازمتیں ہمارے تلنگانہ کے نوجوانوں کو حاصل ہوں گی۔

یہ معاملہ صرف ایک سال تک ختم نہیں ہوگا بلکہ ہر چھوٹی سرکاری ملازمت کیوں نہ ہوتلنگانہ میں اُس کو پُرکرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔95فیصد ملازمتوں کے مواقع تلنگانہ کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔وہ یہ بات فخر کے ساتھ کہہ رہی ہیں۔

Back to top button