نوجوان‘ نفرت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں: ملیکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہاکہ نوجوان نفرت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ تعلیم اور روزگار میں کچھ کردکھانے کے بجائے یہ لوگ بی جے پی۔ آر ایس ایس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستانیوں کی ایک نسل نفرت کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔

نئی دہلی: اتراکھنڈ سے Bulli Bai  ایپ کی مبینہ ماسٹر مائنڈ 18 سالہ لڑکی کی گرفتاری کے بعد کانگریس نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ تنقید بنایا۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ملیکارجن کھڑگے نے کہاکہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ 18 تا 21 برس کے نوجوان آر ایس ایس اور بی جے پی کی آئیڈیالوجی کے زیراثر جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نفرت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ تعلیم اور روزگار میں کچھ کردکھانے کے بجائے یہ لوگ بی جے پی۔ آر ایس ایس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستانیوں کی ایک نسل نفرت کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔

ممبئی پولیس‘ کیس کے سلسلہ میں اتراکھنڈ سے 2  اور بنگلورو سے ایک گرفتاری کرچکی ہے۔ ان تینوں کی عمریں 18 تا 21 برس کی ہیں۔ Bulli Bai تنازعہ یکم جنوری کو سامنے آیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button