سوشیل میڈیاشمالی بھارت

شادی سے انکار پر47 سالہ شخص نے نابالغ لڑکی کی پٹائی کردی

اس ویڈیو میں ملزم متاثرہ کو اس کے بالوں سے پکڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ملزم کے ہاتھ میں تیز دھار ہتھیار بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ کی پیٹھ پر زخموں اور خون کے بہت سے نشانات نظر آرہے ہیں۔

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 47 سالہ شخص نے ایک نابالغ لڑکی کو صرف اس لئے مارا پیٹا کہ اس نے اس کی مبینہ شادی کی تجویز کوٹھکرادیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور اسقاط حمل کیس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا

اس ویڈیو میں ملزم متاثرہ کو اس کے بالوں سے پکڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ملزم کے ہاتھ میں تیز دھار ہتھیار بھی دکھائی دے رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی متاثرہ کی پیٹھ پر زخموں اور خون کے بہت سے نشانات نظر آرہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ پورا معاملہ رائے پور کے گودھیاری علاقہ کا ہے۔

https://twitter.com/drunkJournalist/status/1627286237446012929

پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات ملزم کو متاثرہ کو بالوں سے پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعہ میں لڑکی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات بھی دکھائی رے رہے ہیں۔

 اس ویڈیو کے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے پورے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم اور متاثرہ کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

رائے پور کے ایس ایس پی پرشانت اگروال کے مطابق متاثرہ ملزم اومکار تیواری عرف منوج کی دکان پر کام کرتا تھا، جس کی عمر 47 سال ہے۔ واقعہ کے منظر پر آنے اور ویڈیو سوشل پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کریا۔