نو کروڑ مکانات ’نل سے جل‘ اسکیم سے مربوط: وزارت جل شکتی

وزارت نے کہا کہ 2024 تک ہر دیہی گھرانے کو نل سے پانی پہنچانے کے حکومت کے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں جل جیون مشن مسلسل کام کر رہا ہے اور گزشتہ 30 مہینوں میں 5.77 کروڑ گھروں تک نل سے پانی پہنچایا گیاہے۔

نئی دہلی: وزارت جل شکتی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل سے جل پہنچانے کی اسکیم کے تحت اب تک نو کروڑ گھروں کو نل سے صاف پانی فراہم کرنے کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔جل شکتی کی وزارت نے بتایا کہ سال 2024 تک ملک کے ہر گھر تک نل سے صاف پانی فراہم کرانے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈھائی سال سے بھی کم عرصے میں کووڈ-19 وبا اور لاک ڈاؤن جیسی دقتوں کے باوجود 5.77 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کو نل سے پانی فراہم کیا گیا ہے۔

 اس کے نتیجے میں آج ملک کے نو کروڑ دیہی گھرانوں کو نل سے صاف پانی کی فراہمی ہو رہی ہے اور نو کروڑ دیہی گھروں تک نل سے پانی پہنچاکرجل جیون مشن نے اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔وزارت نے کہا کہ 2024 تک ہر دیہی گھرانے کو نل سے پانی پہنچانے کے حکومت کے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں جل جیون مشن مسلسل کام کر رہا ہے اور گزشتہ 30 مہینوں میں 5.77 کروڑ گھروں تک نل سے پانی پہنچایا گیاہے۔

اب تک ملک بھر کے 98 اضلاع اور 1.36 لاکھ گاؤں ‘ہر گھر جل’ کے دائرے میں آ چکے ہیں۔گوا، ہریانہ، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو میں ہر دیہی گھر کو نل کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ صرف 16 مہینوں میں ہی ملک کے 8.46 لاکھ اسکولوں یعنی 82 فیصد اسکولوں اور 8.67 لاکھ یعنی 78 فیصد آنگن واڑی مراکز کو پینے اور دوپہر کے کھانے کی تیاری، ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء  میں استعمال کے لیے نل کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پانی کے پائیدار انتظام کے لیے 4.7 لاکھ واٹر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور3.8 لاکھ گاؤں کے ایکشن پلان تیار کیے گئے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button