دہلی

سلطان پوری کیس: متاثرہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ تھی: پولیس

قابل ذکرہے کہ ایک 20 سالہ لڑکی کی اسکوٹی کو مبینہ طورپر ٹکر مارنے اورایک کار کے ذریعہ گھسیٹنے سے موت ہوگئی تھی۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے کانجھاوالا معاملے میں منگل کو ایک تازہ انکشاف کیا کہ واقعہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ ایک دوست بھی تھی جو موقع سے فرار ہو گئی۔

قابل ذکرہے کہ ایک 20 سالہ لڑکی کی اسکوٹی کو مبینہ طورپر ٹکر مارنے اورایک کار کے ذریعہ گھسیٹنے سے موت ہوگئی تھی۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی دوست موقع سے فرار ہوگئی تھی۔

یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اسپیشل کمشنر آف پولیس (امن و قانون) ساگر پریت ہڈا نے کہا، "پولیس نے اس کے دوست کا سراغ لگایا ہے، جو واقعہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ تھی۔ دوست کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کانجھاؤلا کیس کی تحقیقات کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ کی تفتیش کے لیے فرانزک ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیموں نے گاڑیوں سے شواہد اکٹھے کیے جو کامیاب پراسیکیوشن کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کو وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے کانجھاولا واقعہ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس معاملے میں کار میں سوار پانچوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مسٹر ہڈا نے پہلے کہا تھا کہ ان کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کیا جا رہا ہے۔