تلنگانہ

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں تلنگانہ کی عصری بس کا استعمال

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں تلنگانہ کی بس کااستعمال کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں تلنگانہ کی بس کااستعمال کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

یاترا جس کا آغازمنی پور سے ہوا،میں اس تلگوریاست کی عصری بس کا استعمال کیاجارہا ہے۔اس بس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایلی ویٹر کے ساتھ ساتھ کانفرنس روم بھی ہے جہاں اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات اور اجلاس کا انعقاد کیاجاسکتا ہے۔

راہل گاندھی نے اس بس کے ایلی ویٹر کا استعمال، بس کے اوپر چڑھنے کیلئے کیا ہے جہاں سے انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔بس کے اندر کے کانفرنس روم میں 8افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس بس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے اسکرین پر لوگ،بس کے اندر کے اجلاس کودیکھ سکیں گے۔ایک اور خاص بات یہ ہے کہ راہل گاندھی سے ملاقات کے لئے مدعو کئے جانے والے افراد کو بس ٹکٹ دیاجائے گا جس پر کانگریس لیڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ ان کی دستخط بھی ہوگی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری (کمیونکیشنس)جئے رام رمیش نے کہاکہ گذشتہ دس برس کی ناانصافی کے خلاف انصاف کے سفر میں راہل گاندھی سے ملاقات کے خواہشمند افراد کو ایسا ٹکٹ دیاجائے گااور ان کو بس میں طلب کیاجائے گا۔

اس بس پر کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے اور سابق صدرسونیاگاندھی کی تصاویر ہیں جن کے ساتھ لکھاگیا ہے”محبت کی دکان“کئی مقامات پر عوام کی بڑی تعداد اس بس میں راہل گاندھی کی منتظر نظر آرہی ہے۔

وہ بس سے عوام کو ہاتھ ہلاکر جواب دے رہے ہیں اور ان کے کئی حامیوں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کارکن راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔