نیٹ پی جی کے تمام زمروں کے لیے نشانات میں 15 فیصد کمی

حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدل آل انڈیامیڈیکل اسوسی ایشن فیڈریشن ڈاکٹر روہن کرشنن نے کہا کہ تمام زمروں میں 15 فیصد نشانات کم کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

نئی دہلی: نیٹ (این ای ای ٹی) پی جی کے تمام زمروں کے لیے مرکزی وزارتِ صحت نے 15 فیصد نشانات کم کرنے کو منظوری دی۔

نیشنل بورڈ آف اگزامنیشن کے ایک سرکاری اعلامیہ میں میڈیکل کونسلنگ کمیٹی سے کہا گیا کہ وزارتِ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیکل پی جی کے تمام زمروں کے لیے 15 فیصد نشانات کم کیے جائیں۔

ڈاکٹر بی سرینواس اے ڈی جی (ایم ای) و ممبر سکریٹری ایم سی سی کے نام سے ایم سی سی کو موسومہ مکتوب میں کہا گیا کہ مکمل مباحث اور بات چیت کرکے وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام زمروں میں داخلے کا اہل قرار دینے 15 فیصد نشانات کم کیے جائیں۔

عام زمرے میں اہل قرار دینے 15 فیصد کم کرکے 35 فیصد اور محفوظ زمروں کے لیے 25 فیصد کیا گیا ہے۔

حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدل آل انڈیامیڈیکل اسوسی ایشن فیڈریشن ڈاکٹر روہن کرشنن نے کہا کہ تمام زمروں میں 15 فیصد نشانات کم کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

کووِڈ کے سبب دوبار تاخیر اور عدالتی کارروائیوں کے سبب امتحانات منعقد کرنے میں دیر ہوگئی۔ ہنوز 6500 پی جی نشستیں مخلوعہ ہیں۔ انہیں حکومت کے اس اقدام کی توقع تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button