دہلی

میں حوصلہ افزائی سے محروم۔مقتول بہنوں کے بھائی کا احساس

دو دلت لڑکیاں جن کو بتایا جاتا ہے کہ عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ ان کے بھائی نے کہاکہ ان کی بہنیں ہمیشہ حوصلہ افزائی کیا کرتی تھیں جس کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

نئی دہلی: دو دلت لڑکیاں جن کو بتایا جاتا ہے کہ عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ ان کے بھائی نے کہاکہ ان کی بہنیں ہمیشہ حوصلہ افزائی کیا کرتی تھیں جس کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یہ واردات اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں پیش آئی۔ بڑی بہن جس کی عمر 17 سال تھی‘ تعلیم ترک کردی تھی اور بیمار والدہ کی دیکھ بھال میں سرگرم رہا کرتی تھی۔

جبکہ دوسری بہن اپنی تعلیم مکمل کرنے کی خواہاں تھی تاکہ خاندان کے گزربسر کے لئے بعجلت ممکنہ روزگار حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

دونوں بہنوں کے بھائی نے ان تاثرات کا اظہار خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتائی اور کہاکہ ہماری والدہ کا 6 ماہ قبل آپریشن ہوا جس کے بعد میری بہن فکر مند ہوگئی اور ماں کی دیکھ بھال کے لئے گھر میں رہنا چاہتی تھی۔

اس وجہ سے اس نے تعلیم ترک کردی تھی۔دو بہنوں کے قتل اور عصمت ریزی کے سلسلہ میں 6 افراد کو جمعرات کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ نیشکر کے کھیت میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔