مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 27 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1571۔ جرمن ماہر فلکیات جوہان کیپلر کی پیدائش ہوئی۔

1654۔سوئس ماہر ریاضیات جیکب برنولی کی پیدائش ہوئی۔

1797۔ اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خاں غالب کی پیدائش ہوئی۔

1822۔ دودھ کو پیسچورائز کرنے کا طریقہ ایجاد کرنے والیفرانسیسی لوئس پاسچر کی پیدائش ہوئی۔

1831۔ برطانوی دانشور چارلس ڈارون نے ایچ ایم ایس بیگل جہاز پر سوار ہوکر اپنے مشہور سفر کا آغاز کیا۔

1854۔ ڈاکٹر کرافورڈ ولیم سن لانگ نے زچگی کرانے کے دوران پہلی مرتبہ انستھیسیا کا استعمال کیا۔

1861۔ کلکتہ میں پہلی بار چائے کی عام بولی کا انعقاد ہوا۔

1911۔ ہندوستا ن کے قومی ترانہ جن گن من کو سب سے پہلے کانگریس کے کلکتہ اجلاس میں گایا گیا۔

1925۔ روسی شاعر سرگئی ایسی نن کا انتقال ہوا۔

1927۔ سوویت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے دوران لیون ٹراٹسکی کو پارٹی سے برخاست کردیا گیا۔

1934۔ فارس کے شاہ نے فارس نام بدل کر ایران کیا۔

1938۔ روسی شاعرایسپ مینڈل اسٹام کا انتقال ہوا۔

1939۔ ترکی میں آئے زلزلے میں تقریباً 40 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1945۔ انتیس ممبر ملکوں کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا قیام عمل میں آیا۔

1949۔ انڈونیشیا ہالینڈ سے آزاد ہوا۔

1960۔ فرانس نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1968۔ امریکہ خلائی گاڑی اپولو۔8 زمین پرواپس آیا۔

1972۔ شمالی کوریا میں نیا ترمیم آئین نافذ ہوا اور کم ال سونگ کو صدر کا عہدہ ملا۔

1972۔ یلجئم مشرقی جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا ناٹو کا پہلا ملک بنا۔

1975۔ جھارکھنڈ میں دھنباد کے نزدیک چاس نالا کوئلہ کان کے حادثے میں 372 مزدور مارے گئے۔

1978۔ الجیریا کے صدر حواری بومدین کا انتقال ہوا۔

1978۔ اسپین میں چار دہائیوں کی ڈکٹیٹر شپ کے بعد جمہوریت کا آغاز ہوا۔

1979۔ سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا۔

1979۔ سوویت یونین کی حمایت سے اقتدار پلٹنے کے بعد افغانستان کے صدر حفیظ اللہ امین کو پھانسی دی گئی۔

1983۔ پوپ جان پال دوئم نے ان کو قتل کرنے والے ملزم کومعافی دی۔

1985۔ یوروپ کے ویانا اور روم ہوائی اڈوں پر شدت پسندوں کے حملے میں 16 لوگوں کی موت اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔

1989۔ میں مصر اور شام میں بارہ سال کے وقفے کے بعدسفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

2002۔ پہلے انسانی کلون ’ایو‘ کی امریکہ میں پیدائش ہوئی۔

2007۔ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا قتل ہوا۔

2013۔ بالی کے معروف اداکار فاروق شیخ کا انتقال ہوا۔