ورنگل میں 2 گانجہ اسمگلرس گرفتار‘7فرار

ورنگل:آندھرا پردیش اور دیگر ریاستوں سے مختلف ریاستوں کو کثیر مقدار میں گانجہ منتقلی میں ملوث 2و اسمگلرس کو ٹاسک فورس اور دھرما ساگرپولیس نے گرفتار کرلیا۔ان کے قبضہ سے تقریبا 57لاکھ 40ہزار روپے کا گانجہ اورمنتقلی کیلئے استعمال ہونے والی لاری کو ضبط کرلیا گیا۔

گرفتارملزمین میں پولیس ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والا احمد خان اور جادؤ تکا رام شامل ہیں۔مزید 7افراد جوبیدر سے تعلق رکھتے ہیں‘ان میں راتھوڈ کاشی ناتھ‘راتھوڈ سنتوش‘راتھوڈ سکرم‘جئے بھائی‘نوکا راجو،بال راجو اور داس شامل ہیں۔

ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گرفتار شدہ افراد ٹرانسپورٹ لاری میں پولٹری اشیاء کو ریاست کرناٹک سے راجمنڈری منتقل کرتے ہیں۔

 ملزمین واپسی میں کاغذ کی تیار ی کے لئے استعمال میں آنے والی نیلگری لکڑی کو لاری میں لاد کر فی الحال فرار کاشی ناتھ اور سنتو ش کی ہدایت کے مطابق چنتلورو علاقہ میں نا معلوم افراد سے 2کلو کے پیاکٹ پر مشتمل 287پیاکٹس جو تقریبا 574کیلومنتقل کررہے تھے۔

Back to top button