ورک فرم ہوم سے کام متاثر نہیں ہوا: جتیندر سنگھ

جتیندر سنگھ نے کہا کہ ورک فرم ہوم سے کام متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ بعض کیسس میں کام میں کہیں زیادہ ہورہا ہے۔ جتیندر سنگھ نے اِن تاثرات اور خیالات کا اظہار اپنی وزارت کے عہدیداروں اور اسٹاف کے ساتھ ورچول طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے عوامی شکایات جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 کیسس کی وجہ بعض دفاتر اور اداروں میں گھر سے کام کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورک فرم ہوم سے کام متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ بعض کیسس میں کام میں کہیں زیادہ ہورہا ہے۔ جتیندر سنگھ نے اِن تاثرات اور خیالات کا اظہار اپنی وزارت کے عہدیداروں اور اسٹاف کے ساتھ ورچول طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی آؤٹ پٹ بہتر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کیسس کی وجہ سے اسٹاف اور عہدیداروں کو گھر سے کام کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین جو کہ ہفتہ کے اختتام پر اور تعطیلات میں کام کررہے ہیں وہ بھی اپنے کام کے نشانہ کی تکمیل کررہے ہیں۔

مرکزی وزیر عوامی شکایات پنشنس نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے 663 عہدیدار اور اسٹاف میں سے 46 ملازمین کورونا وائرس سے معمولی طور پر متاثر ہوئے ہیں جب کہ اُن میں سے 20 روبہ صحت ہوئے ہیں۔

ورچول طور پر عہدیداروں اور اسٹاف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کے ڈپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارم اینڈ پبلک گریویننس (ڈی اے آر پی جی) کے 158 میں سے 8 اور ڈپارٹمنٹ آف پنشنس کے 58 میں سے 6 ملازمین تیسری لہر کے دوران متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم تاحال کسی ملازمین کے دواخانہ سے رجوع ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مرکزی وزیر نے عہدیداروں اور اسٹاف کی صحت کے تعلق سے معلومات حاصل کیں جو کہ کووڈ۔ 19 میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کورنٹین میں ہیں۔ انہوں نے ملازمین سے اپنے تجربات کے تعلق سے تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حاملہ خواتین کو دفتر میں آنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ملازم خواتین جو کہ حاملہ ہیں، انہیں اس طرح کی سہولت دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button