وزیرسرینواس گوڑ کے قتل کی سازش بدبختانہ:لکشماریڈی

محبوب نگر:صدر ضلع ٹی آر ایس وجڑچرلہ ایم ایل اے لکشماریڈی نے دیوراکدرا کے ایم ایل اے الا وینکٹیشور ریڈی کے ساتھ جمعرات کو ضلع ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر سرینواس گوڑکے قتل کی سازش بدبختانہ ہے۔

 یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ضلع میں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔ سیاسی میدان میں مقابلہ آرائی کی جانی چاہئے نہ کہ اس طرح کی سازشیں۔انہوں نے کہاکہ سی ایم کے سی آراور وزیر پر  الزامات لگائے گئے اور اغوا کی جھوٹی خبروں کی تشہیر کی گئی۔

 بی جے پی قائدین اب کیا جواب دیں گے؟ تمام جماعتوں کو متحد ہوکر ایسے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر طرح سے وزیر سرینواس گوڑ کا تعاون کریں گے۔ ایم ایل اے وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک اور سیاسی طور پر سرگرم لیڈر سرینواس گوڑکے قتل کی سازش شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولس نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اتنی بڑی سازش کوبے نقاب کیا۔ اس طرح کی سازشوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

Back to top button