وزیرسرینواس گوڑ کے قتل کی سازش- سی بی آئی تحقیقات کرانے کا نگریس کا مطالبہ

حیدرآباد:اے آئی سی سی ترجمان داسوجی شراون کمار نے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے قتل کی سازش میں بی جے پی کے قومی قائدین جتیندر ریڈی سابق ایم پی اور سابق وزیر ڈی کے ارونا کے ملوث ہونے کمشنر سائبر آباد اسٹیفن رویندرا کے بیان پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا-

اور کہا کہ حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا کا برسر عام لائی ڈیٹیکٹر کرانا چاہئے۔اپنے ایک صحافتی بیان میں کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ کمشنر پولیس کے بیان کے مطابق ریاستی وزیر کے قتل کیلئے کس نے 15کروڑ روپے سپاری دی-

یہ رقم کس مقام پر ملزمین کے حوالے کی گئی؟۔ قتل کی سپاری لینے والے ملزمین کے قبضہ سے کونسا ہتھیار برآمد کیا گیا؟- ریاستی وزیر کے قتل کا حکم دینے کی وجوہات کیا تھیں؟ا-

وزیر کے قتل کی سازش کیوں رچی گئی؟۔ قتل سازش کے تمام حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا کانگریس ترجمان نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے واقعہ پر غور کریں تو یہ ایک فلمی کہانی جیسا لگتا ہے۔

اس سازش کے پس پردہ وہ کونسے عناصر ہیں انکا پتہ لگانا ضروری ہے، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ جس میں قومی سطح کے قائدین کو ملوث کیا گیا ہے۔ سی بی آئی تحقیقات کے ذریعہ ہی اصل سازش رچنے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔

Back to top button