ایشیاء

بیرونی طاقتیں مالدیپ کے بحری علاقہ کی نگرانی کی زحمت نہ کریں: صدرمعزو

صدر محمدمعزو نے کہا ہے کہ مالدیپ کے علاقہ کی نگرانی کی بیرونی طاقتوں کو فکر نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے اپنی دفاعی فورسس کی طاقت بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا۔

مالے: صدر محمدمعزو نے کہا ہے کہ مالدیپ کے علاقہ کی نگرانی کی بیرونی طاقتوں کو فکر نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے اپنی دفاعی فورسس کی طاقت بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بحرہند میں واقع جزائری ملک کی نگرانی کیلئے پہلی مرتبہ ڈرون تعینات کئے جارہے ہیں۔ محمدمعزو مالدیپ نیشنل ڈیفینس فورسیس ایرکارپس اور یواے وی کی لانچ کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ صدر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔

انہوں نے اپنے ملک کی فوجی صلاحیت کو مستحکم کرنے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ چین نواز مالدیپ کے صدر کے یہ ریمارکس ہندوستان کی طرف سے تحفہ میں دئیے گئے ہیلی کاپٹرکو چلانے و الے ہندوستانی فوجی عملہ کے پہلے گروپ کی مالدیپ سے روانگی کے چند دن بعد آئے ہیں۔

صدرمعزو نے کہا کہ مالدیپ چھوٹا ملک نہیں ہے وہ اپنے علاقہ کی نگرانی کا اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک 900ہزار مربع کلومیٹرپرپھیلا ہوا ہے۔ وہ اپنے علاقہ کی نگرانی کا اہل ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ مالدیپ ایک آزاد اور مقتدراعلیٰ ملک ہے۔

اس کے علاقہ کی نگرانی کی بیرونی طاقتوں کو فکر نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کے ساتھ مالدیپ کے قریبی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

صدرمعزو نے کہا کہ ان کی حکومت کوسٹ گارڈس کی گنجائش دگنی کردے گی۔ ایرکارپس بیڑے کو وسعت دی جائے گی۔ صدرمعزو نے گذشتہ برس عہدہ سنبھالتے ہی ہندوستان سے کہہ دیاتھا کہ وہ اپنے تقریباً90فوجی جزائری ملک سے واپس بلالیں۔

ہندوستان نے فوجی عملہ کو سیویلین عملہ سے تبدیل کرنے اور دوہیلی کاپٹرس اور ایک ڈورنیئر ایرکرافٹس کو چلانا جاری رکھنے پر آمادگی ظاہرکی۔