وزیر اعظم، تلنگانہ کی لذیز ڈشوں سے لطف اندوز ہوں گے

بی جے پی کے ریاستی قائدین نے کریم نگر کی کیٹرر جی یادماں کی خدمات حاصل کی ہیں جو حیدرآباد کے انٹر نیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) میں جہاں اجلاس منعقد ہوگا، وی آئی پی کو ذائقہ دار ڈشیس تیار کریں گی۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی جو 2اور3جولائی کو حیدرآباد میں منعقد شدنی بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شہر میں قیام کے دوران، تلنگانہ کی لذیز اور خصوصی ڈشوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

بی جے پی کے ریاستی قائدین نے کریم نگر کی کیٹرر جی یادماں کی خدمات حاصل کی ہیں جو حیدرآباد کے انٹر نیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) میں جہاں اجلاس منعقد ہوگا، وی آئی پی کو ذائقہ دار ڈشیس تیار کریں گی۔

یادماں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں کبھی یہ خیال بھی نہیں آیا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے غذائیں تیار کریں گی۔ مجھے یقین نہیں آرہا ہے۔ مجھے خوشی اس بات کی ہورہی ہے کہ میری بنائی ہوئی غذاؤں سے مودی سر لطف اندوز ہوں گے۔

وہ یقین دلاتی ہیں کہ مودی جی کو تلنگانہ کی ذائقہ دار ڈشیس پسند آئیں گی۔ یادماں نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ خاتون کیٹرر سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی کو ہوٹل میں رپورٹ کریں اور انہیں 3جولائی کو غذا کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

یادماں کے فرزند جی وینکٹیشور نے بتایا کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ان کی والدہ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، شہر میں قیام کے دوران تلنگانہ کی ڈشوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ یادماں تلنگانہ کی 20 سے30ذائقہ دار ڈشیس تیار کرتی ہیں۔

ان میں گنگا ویلی مامڑی کایا پپو، مدا پپو، سروا پنڈی، سکنیال، بینڈا کایا فرائی، بوریلو، اورگڑ کا میٹھا شامل ہے۔ بنڈی سنجے کمار نے وزیر اعظم کیلئے غذاء کی تیاری کیلئے میری والدہ یادماں کا نام پیش کیا۔

ہوٹل کے انتظامیہ نے بتایا کہ یادماں کی مدد کیلئے اسٹاف فراہم کیا جائے گا۔ یادماں کے شوہر تین دہائی قبل کیٹرر بزنس کے دوران چل بسے تب سے وینکٹیشور ہی اپنی ماں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button